اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Tuesday, 18 October 2016
نظام آباد میں بدمعاشوں نے تابڑ توڑ گولیاں مار کر کیا قتل !
ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
نظام آباد/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/اکتوبر 2016) نظام آباد کے صوفی پور مارکیٹ میں کل شام میں دن دہاڑے موٹر سائیکل سوار تین بدمعاشوں نے تابڑتوڑ فائرنگ کر ادھیڑ کو موت کی نیند سلا دیا میت کے اہل خانہ پر بدمعاش فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے واقعہ کے بعد کئی تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی واقعہ کی اطلاع پر بازار میں سنسنی مچ گئی لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع ہو گئی آناً فاناً لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا فی الحال قتل کی اس واردات کو لے کر پولیس الجھی ہے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر ان کی تلاش کی جا رہی ہے اطلاع کے مطابق نظام آباد تھانہ علاقے کے دیودت پٹی گاؤں رہائشی رام سورت سنگھ (52) ولد سمپت سنگھ کی علاقے کے صوفی پور مارکیٹ میں کافی زمین ہے مارکیٹ میں انہوں نے دکان بھی بنوائی ہے اس کے علاوہ کھیتی باڑی کے ساتھ ہی ٹریکٹر وغیرہ کرایہ پر دینے کا کاروبار بھی ہے منگل کو تقریبا ایک بجے رام سورت دکان کے برآمدے میں بیٹھے تھے تبھی تین نامعلوم بدمعاش موٹر سائیکل سے پہنچے اور تابڑ توڑ فائرنگ کر رام سورت کو لہولہان کر دیا پاس میں ہی ڈیجی بجنے کی وجہ سے گولی چلنے کی آواز کسی نے نہیں سنی لیکن رام سورت کے بھتیجے کی نظر بدمعاشوں پر پڑ گئی جب اس نے بدمعاشوں کو للکارا تو وہ فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے آنا فانا رام سورت کو ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا واقعہ کی معلومات ہونے پر سی او صدر، تھانہ انچارج نظام آباد، تہبرپور موقع پر پہنچ گئے تاہم وہاں پر موجود لوگوں اور رشتہ داروں کا کہنا تھا کسی سے کوئی تنازعہ یا رنجش نہیں تھی پولیس کیس کے چھان بین میں مصروف ہے.