اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Wednesday, 19 October 2016
مدرسہ مرقاة العلوم بھاواپور میں جدید تعمیری سلسلے میں ممبران کی میٹنگ کا انعقاد!
ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/اکتوبر 2016) بلاک بلریاگنج علاقہ کے موضع بھاواپور کے مدرسہ مرقاة العلوم میں آج مدرسہ کی جدید تعمیر کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں حاجی علیم الدین ناظم مدرسہ مرقاة العلوم بھاواپور سمیت مدرسہ کے اساتذہ و تمام ممبران نے شرکت کی جناب ناظم صاحب نے میٹنگ کے دوران ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مدرسہ کی نئی تعمیر کرنے کی سخت ضرورت ہےتمام ممبران کے مشورے سے یہ پاس ہو چکا کہ جلد ہی مدرسہ کی نئی تعمیر کی جائے گی ساتھ ساتھ اساتذہ کی تنخواہوں کے سلسلے میں بھی ناظم سمیت تمام ممبران نے غور کیا اخیر میں جناب ناظم صاحب نے اساتذہ و ممبران سمیت بھاواپور کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی کہ اس نیک کام میں خصوصاً بھاواپور کے نوجوان زیادہ سے زیادہ حصہ لے کر اسلامی تعلیم کو فروغ دیں میٹنگ میں محمد حازم (مراد).عبدالباری. محمد ہارون. نور محمد. سمیع خان. علی سعد.امان اللہ. محمد شبیر وغیرہ موجود رہے