اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Wednesday, 19 October 2016
بدمعاشوں نے ایک شخص کو گولی مار کر 40 ہزار روپئے لوٹے!
ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــ
مہراج گنج/گورکھپور(آئی این اے نیوز 19/اکتوبر 2016) مہراج گنج تھانہ علاقہ کے نورن ٹولہ پور کے ہرس چندر(40) کو بدمعاشوں نے گولی مار کر چالیس ہزار روپئے لوٹ لئے اطلاع کے مطابق ہرسچندر گرام رہائشی نورن ٹولہ پور اپنی بیوی کو لے کر ہرپور مارکیٹ میں اسٹیٹ بینک سے پیسہ نکالنے آیا تھا بینک سے چالیس ہزار روپئے نکال کر وہ سائیکل سے اپنی بیوی کو لے کر گھر واپس جا رہا تھا جب وہ رگھوناتھ پور اور بیرواں بزرگ کے بیچ میں پہنچا تبھی اچانک دو بدمعاش موٹر سائیکل سے آ پہنچے اور تابڑ توڑ فائرنگ کر کے ان کے پاس موجود چالیس ہزار روپئے لوٹ لئے آناً فاناً کچھ لوگ وہاں پہنچے گولی سے ہرسچندر زخمی ہوگیا تھا فوراً زخمی کو قریبی اسپتال میں لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں گورکھپور کے لئے ریفر کر دیا پولس بدمعاشوں کی تلاش میں گھوم رہی ہے خبر لکھے جانے تک بدمعاش پولس کی گرفت سے باہر ہیں.