اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Sunday, 30 October 2016
مزہ برسات کا چاہو تو ان ...... مفتی مسعود احمد قاسمی
سلمان کبیرنگری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر،سنت کبیر نگر (آئی این اے نیوز 30/اکتوبر 2016) اسلام ایک کامل مکمل ضابطہ حیات اور عبدی اور آفاقی مذہب ہے جس کی تکمیل وتتمیم اور حفاظت وصیانت کا اعلان خود خالق وعزوجل نے کیا ہے اس لئے ہمارا عقیدہ وایمان ہے کہ اسلام کا ایک ایک حکم محفوظ اور مبنی بر عدل وانصاف ہے ظلم وزور کا کوئی نام نہیں جن مسائل کو لیکر فرقہ پرست طاقتیں اسلام اور تعلیمات اسلام میں رخنہ اندازی کی کوششیں کر رہی ہیں پرسنل لاء میں مداخلت کر کے یکساں سول کوڈ کا ایک سنہرا خواب دکھا رہی ہیں جس کی حقیقت سراب کے علاوہ کچھ نہیں وہ خود ان مسائل کا بنظر غائر وانصاف مطالعہ کریں چشم کشاں ہوجائیں گے ان مسائل میں بھی عدل وانصاف واہوں گے اور یہ کہنے پر مجبور ہوں گے کہ اسلام جیسا صاف وشفاف عدل وانصاف والا کوئی مذہب نہیں اس لئے ہمارا یہ کہناہے کہ ہمارے مسائل شرعیہ کو اسی طریقے پر رہنے دیا جائے جس طریقے پر شریعت نے رکھا ہے اس میں دخل اندازی وترمیم کی نا تو گنجائش ہے اور نہ ہی ہمارا اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے اور نہ ہی ہم اس کو بر داشت کر سکتے ہیں یہ ہندوستان جو گنگا جمنی تہذیب اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کی سر زمین ہے اور دستور ہند نے ہر ایک کو شعائر ولا کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق دیا ہے اس لئے ہم اپنے شعائر ولاء کے ساتھ جینا ومرناچاہتے ہیں ہم اس میں ترمیم وتبدیلی تو دور اس کی سوچ کی بھی بھر پور مزمت کر تے ہیں یہ باتیں مفتی مسعوداحمد قاسمی نے نمائندہ آئی این اے نیوز سے ایک خصوصی ملاقا ت کے دوران کہیں.