اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Monday, 31 October 2016
سماجوادی پارٹی کو اور مضبوط بنائیں: درگا پرساد یادو
ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ/آئی این اے نیوز 31/اکتوبر 2016) ون منتری درگا پرساد یادو جی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے پروگراموں کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری پارٹی کارکنان کی ہے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ریاست کے ہر جگہوں پر کام کرا کر اترپردیش کو ترقی کی راہ پر لا رہے ہیں اتر پردیش میں مزدور، نوجوان کسان اور غریبوں کے مفاد میں چلائے جا رہے تمام منصوبوں عام کرنے کی ضرورت ہے ساتھ ہی عوام کے درمیان جاکر آگاہ کرنا چاہئے یہ باتیں انہوں نے کارکنوں کے ایک اجلاس میں کہی.
سماج وادی پارٹی کے دفتر میں منعقد اجلاس میں ون منتری درگا پرساد یادو نے کہا کہ پروگراموں کو کامیاب بنانے کے لئے تمام کارکن لکھنؤ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پهنچیں گے ساتھ ہی پانچ نومبر کو پارٹی کا 25 واں سال مکمل ہونے پر رجت جینتی منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس کی صدارت ہرشچند یادو نے کی اس موقع پر رام دلارے راج بھر، وجے یادو، اسرار احمد، ملچند، ویدپركاش، ایس كےستين، ندیم، سنجے، صغیر، ابرار، رامنول، حکیم بیگ، روی پركاش وغیرہ لوگ موجود رہے.