اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پردھان کے بھائی پر ہوا جان لیوا حملہ، موقع پر ہوگئی موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 5 October 2016

پردھان کے بھائی پر ہوا جان لیوا حملہ، موقع پر ہوگئی موت!

ثاقب اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــــــــ اشرفپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/اکتوبر 2016)مبارکپور تھانہ علاقے کے گلؤر گاؤں میں آج کی رات تقریبا 8 بجے نامعلوم بدمعاشوں نے پردھان کے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا واقعہ کے بعد موقع پر پہنچی پولیس معاملے کی چھان بین میں جٹی ہوئی ہے. اطلاعات مطابق مبارکپور تھانہ علاقے کے اشرف پور گاؤں رہائشی علی اختر(35) ولد ممتاز احمد جو پردھان علی اصغر کا بھائی ہے اور وہ شہر میں رہتا تھا اطلاع کے مطابق بدھ کی رات تقریبا 8 بجے وہ موٹر سائیکل سے شہر آ رہا تھا وہ جیسے ہی گلؤر گاؤں کے قریب پہنچا وہاں پہلے سے موجود موٹر سائیکل سوار دو بدمعاشوں نے اس پر فائر کر دیا اور فرار ہو گئے. گولی کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے لیکن اس وقت تک علی اختر دم توڑ چکا تھا. مقامی لوگوں نے واقعہ کی معلومات پولیس کو دی. موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا. خبر لکھے جانے تک قتل وجہ معلوم نہیں ہو سکی.