اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Wednesday, 5 October 2016
راہل گاندھی نے آستانہ قاسمی میں مولانا محمد سالم قاسمی صدر مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند سے کی ملاقات!
محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 6/اکتوبر2016) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اتر پردیش کے دورہ کے تحت سہارنپور کے مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے دیوبند پہنچ کر آستانہ قاسمی میں دارالعلوم وقف دیوبند کے صدر مہتمم حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی نائب صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ سے ملاقات کی، حضرت مہتمم صاحب سے ملک کے حالات پر گفتگو کی دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا محمد سفیان صاحب قاسمی نے جہاں ان کا پر جوش استقبال کیا تو وہیں دیوبند کے طلبہ اور شہری راہل گاندھی کی ایک جھلک پانے کو بے چین رہے راہل گاندھی کے اس دورہ سے علاقہ میں سیاسی چہ می گوئیاں بڑھ رہی ہیں راہل گاندھی کے ہمراہ آنے والوں میں کانگریس لیڈر جناب عمران مسعود، جناب معاویہ علی ایم ایل اے حلقہ دیوبند اور سعد صدیقی وغیرہ وغیرہ شامل تھے.