اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Wednesday, 5 October 2016
پردھان کو ماری گولی، حالت نازک!
عاطف اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بگوار/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/اکتوبر 2016) حوصلہ بلند بدمعاشوں نے بلرياگنج تھانہ علاقے کے بگوار گاؤں کے پردھان کو ان کے گھر کے باہر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا سنگین حالت میں پردھان کو ضلع کے ایک نجی ہاسپیٹل میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے واقعہ کا سبب الیکشن رنجش بتائی جا رہی ہے.
آئی این اے نیوز نمائندے کے مطابق بلریاگنج تھانہ کے بگوار گاؤں کے پردھان کملیش یادو منگل کی رات 09 بجے تقریبا گاؤں کے کچھ لوگوں کے ساتھ اپنے گھر پر تھے گاؤں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہو رہی گرمی سے راحت حاصل کرنے کے لئے وہ اپنے لوگوں کے ساتھ گھر کے باہر لگے سولر لائٹ کے پاس کھڑے ہو کر باتیں کر رہے تھے اور بجلی کے آنے کا انتظار کر رہے تھے اسی دوران نامعلوم بدمعاشوں نے پیچھے سے پردھان کو گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے جن کا علاج شہر کے ایک نجی ہاسپیٹل میں چل رہا ہے وہی زخمی پردھان کے اہل خانہ نے گاؤں کے سابق پردھان پر الیکشن دشمنی کی وجہ حملہ کروانے کا الزام لگاتے ہوئے سابق پردھان للن یادو سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے.