اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Thursday, 13 October 2016
بولیرو نے آٹو میں ماری ٹکر، آٹو ڈرائیور کی موت !
سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/اکتوبر 2016)سدھاری تھانہ علاقے کے نرولی چوراہے کے قریب ایک آٹو ڈرائیور اپنے آٹو میں بیٹھ کر ایک دوست سے بات کر رہا تھا کہ تبھی پیچھے سے آ رہی بولیرو نے آٹو میں دھکا مار دیا جس سے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کا دوست شدید زخمی ہو گیا پولیس نے مردہ آٹو ڈرائیور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا جبکہ دوست کا علاج شہر کے ایک اسپتال میں چل رہا ہے
اطلاع کے مطابق سدھاری تھانے کے نرولی محلہ رہائشی پنٹو گپتا (24)ولد مہندر گپتا منگل کی دیر رات میں آٹو میں بیٹھ کر اپنے دوست اتلس پوكھرا مونو (25) ولد باڑھو گونڈ کے ساتھ بات کر رہا تھا اسی وقت پیچھے سے آئی بولیرو نے زور دار ٹکر مار دی جس سے آٹو پلٹ گیا اور اس میں دب کر پنٹو کی واردات پر ہی موت ہو گئی وہیں مونو شدید زخمی ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا جبکہ زخمی کاعلاج شہر کے ایک اسپتال میں چل رہا ہے.