اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بزم مناظرہ دارالعلوم وقف دیوبند کا افتتاحی اجلاس آج بعد نماز مغرب دارالحدیث میں ہوگا منعقد !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 12 October 2016

بزم مناظرہ دارالعلوم وقف دیوبند کا افتتاحی اجلاس آج بعد نماز مغرب دارالحدیث میں ہوگا منعقد !

محمد عاصم اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــــــ دیوبند(آئی این اے نیوز 13/اکتوبر 2016) ہرسال کی طرح امسال بھی مادر علمی دارالعلوم وقف دیوبند میں بزم مناظرہ کا افتتاحی اجلاس عام ہونے جارہا ہے جس کی سرپرستی خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم قاسمی صاحب صدر مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند فرمائیں گے اور جس کی صدارت حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی مہتمم دارالعلوم وقف اور حکمیت حضرت مولانا مفتی احسان قاسمی فرمائیں گےبزم مناظرہ کے ناظم اعلیٰ محمد اسعد پرتاب گڑھی نے آئی این اے نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مناظرہ کا عنوان تقلید شخصی ہے انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ پروگرام باقاعدہ بعد نماز مغرب متصلاً شروع ہو جائے گا پروگرام مختصر اور جامع ہوگا آپ تمام لوگوں سے پر زور اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ شریک کر پروگرام کو کامیاب بنائیں.