اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ شیخ الہند قاسم آباد انجان شہید اعظم گڑھ کا چوتھا جلسہ دستار بندی 3 نومبر کو ہوگا منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 11 October 2016

جامعہ شیخ الہند قاسم آباد انجان شہید اعظم گڑھ کا چوتھا جلسہ دستار بندی 3 نومبر کو ہوگا منعقد!

ثاقب اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــ انجان شہید/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/اکتوبر 2016)مشرقی یوپی کے مشہورتعلیمی وتربیتی ادارہ جامعہ شیخ الہندقاسم آبادانجان شہید اعظم گڑھ میں مورخہ 3نومبر 2016 بروز جمعرات بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان جلسہ دستاربندی کاانعقاد کیا گیاہے، جس میں جامعہ سے فارغ ہونے والے 198حفاظ وقراء کے سروں پر علماء کرام ومشائخ عظام کے ہاتھوں سے دستارباندھی جائیگی، اجلاس کی صدارت دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث اور جامعہ کے سرپرست حضرت مولانا عبدالحق صاحب اعظمی فرمائیں گے، دیگر علماء کرام میں مولانا لیاقت علی قاسمی شیخ الحدیث مصباح العلوم کوپاگنج مئو، مفتی محمد راشد صاحب اعظمی استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند اورمولانا ابوذ عبدالرب صاحب مدنی استاد حدیث جامعةالرشاد اعظم گڑھ ایمان افروز خطاب فرمائیں گے، جبکہ نظامت کے فرائض جامعہ کے ناظم مولانا فرقان بدر قاسمی مدنی انجام دیں گے، تمام برادران اسلام سے اجلاس میں شرکت کی پرخلوص درخواست ہے، مہمانوں کیلئے طعام کاانتظام رہے گا.