اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Sunday, 13 November 2016
مودی کے گود لئے گاؤں جیاپور والوں نے 500 اور 1000 کے نوٹ بدلنے کا اپنا نیا طریقہ، چپلوں کی لگی لائن!
سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــ
وارانسی(آئی این اے نیوز 13/ نومبر 206) وزیر اعظم نریندر مودی کے حلقہ وارانسی کے گاؤں جیا پور جسے وزیر اعظم مودی نے گود لے رکھا ہے اس گاؤں کے لوگوں کو بھی 500 اور 1000 کے نوٹ پر پابندی سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہاں لوگوں نے موزے سے لائن لگائی ہے موزے پر اپنے نام کی سلپ بھی لگا رکھی ہے جس سے کوئی غفلت نہ ہو.
اطلاع کے مطابق لائن میں لگی چپپلیں دراصل پرانے 500 اور 1000 کے نوٹ تبدیل کرنے کے لئے لگی ہیں.
جی ہاں آپ سوچ سکتے ہیں کہ آخر چپلیں کس طرح نوٹ بدلے گے پر یہ سچ ہے لوگ صبح 5 بجے سے ہی لائن میں لگے ہے 500 اور 1000 کے پرانے نوٹ تبدیل کرنے کے لئے کھڑے کھڑے تھک جاتے ہیں لہذا لائن میں اپنے چپلوں اور جوتوں پر اپنے نام کا اسٹیکر لگا دیتے ہیں.