اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Tuesday, 1 November 2016
مسلم پرسنل لاء میں مداخلت برداشت نہیں!
سلمان کبیر نگری
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر،سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 1/نومبر 2016)مرکزی حکومت کی جانب سے سماجی اصلاحات کے نام پر مسلم پر سنل لاء میں مداخلت اور یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی کوشش ناقابل قبول ہے مسلم پرسنل لاء میں مداخلت جیسی مزموم سازش کی ہم مسلمانان ہند نے سختی سے مزمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار علماء کرام نے تحصیل حلقہ خلیل آباد کے مو ضع مونڑا ڈیہہ بیگ میں منعقدہ ایک اجلاس باعنوان یونیفارم سول کوڈ اور مسلم پرسنل لاء میں کیا جس کی صدارت بشیر احمد قاسمی سابق صدر جمعیتہ علماء سنت کبیر نگر نے کی اورنظامت کے فرائض مسعود اظہر نے کی انجام دی محمد سلمان عارف ندوی کاگزار صدر یواسنگھرش سمیتی مدیر تحریر ادبی مجلہ نئی روشنی نے اپنے خصوصی خطاب میں مسلم پرسنل لاء پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہو ئے اکبر بادشاہ کے وضع کردہ دین الہی سے لیکر مو جودہ حالات میں پیش آرہی مذموم سازشوں سے سامعین کو آگاہ کیا نیز کہا کہ آئین ہند کی دفعات کے تحت ہرشہری کو اپنے مزہبی قوانین وشریعت پر عمل کرنے کی آزادی حاصل ہے لیکن آج ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یونیفارم سول کوڈ لا ء کو گرانے کوشش کی جارہی ہے جس کو ہم مسلم قطعی برداشت نہیں کرسکتے شریعت ہمارالافانی اورابدی قانون ہے جس پر مکمل اطمینان ہے موصوف نے ملی وسماجی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اتحاد کا ثبوت دیتے ہو ئے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو کر یونیفارم سول کود کی مخالفت کریں تاکہ آئندہ ایسی مزموم حرکتوں کو دوبارہ سر اٹھانے کی جرات نہ ہوسکے ورنہ یاد رکھئے کہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گے اورہم بارگاہ الہی میں کیا جواب دیں گے مفتی محمد رضوان قاسمی قنوجی نے " الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الاَسلام دینا" پر بحث کرتے ہوئے اسلام کے کامل واکمل ہونے پر تفصیلی گفتگو فرمائی ،ساتھ ہی عوام الناس سے کی کہ فی الحال جلسہ جلوس سے پرہیز کرتے ہوئے دستخطی مہم پر پوری توجہ دیں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذریعہ تقسیم کردہ پروفارما پرالگ الگ خانوں میں مردوخواتین کے دستخط لے کر بورڈ کے دفتر تک ارسال کریں سلمان کبیر نگری مدیر مسئول ادبی میگزین نئی روشنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم حکومت کے ذریعہ کی جارہی اس مزموم سازش کی کھل کر مزمت کرتے ہیں حکومت کوچاہئے کہ فوری طور پر اپنا موقف واپس لیکر بنیادی ضروریات پردھیان دے آپ نے واضح کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے دفتر تک دستخط شدہ فارم ارسال کرنے کی آخری تاریخ 12نومبر ہے اس موقع پر عبد اللہ قاسمی ،حفظ الرحمن ندوی ،فداحسین قاسمی ،قاری انعام اللہ ،قاری طاہر حسین ،ماسٹر بدرعالم وغیرہ موجودتھے