اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اسلام دنیا کا سب سے عظیم مذہب ہے: محمد غفران قاسمی بستوی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 1 November 2016

اسلام دنیا کا سب سے عظیم مذہب ہے: محمد غفران قاسمی بستوی

سلمان کبیر نگری ـــــــــــــــــــــــــــــــــ بلواسینگر،سنت کبیر نگر (آئی این اے نیوز 1/نومبر 2016) اسلام دنیا کا سب سے عظیم اور صاف شفاف مذہب ہے اس کا قانون من جانب اللہ ہے اس پر عمل کرنا تمام عالم انسان کے لئے کامیابی کا ضامن ہے اور اس سے روگردانی ناکامی اورذلت ورسوائی کاسبب ہے قرآن وحدیث اورشریعت اسلامی پرعمل کرنا دنیا بھر کے مسلمانوں کا مقصد حیات ہے ان خیالات کا اظہار جامعة الطیب کے ناظم اعلٰی محمد غفران قاسمی بستوی نے کہا کہ یہ قانون ہی نہیں بلکہ ایک بہترین اور مکمل ضابطہ حیات ہے طلاقہ ثلاثہ کا قانون بھی خالی عن الحکمت نہیں اس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی یا ترمیم عالم اسلام کے لئے ناقابل برداشت ہے جہاں تک ہے بات یکساں سول کوڈ کی تویہ مودی حکومت کی جانب سے ملک کے مسلمانوں پر بےجا کوشش اور ناپاک سازش ہے