اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعة الفلاح بلریاگنج میں دو روزہ سمینار اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 6 November 2016

جامعة الفلاح بلریاگنج میں دو روزہ سمینار اختتام پزیر!

ثاقب اعظمی ـــــــــــــــــــــــــ بلریاگنج/ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/نومبر 2016)جامعۃ الفلاح بلریاگنج میں دو روزہ سمینار بنام اسلام کا عائلی نظام انسانیت کے لئے رحمت کا پیغام انعقاد کیا گیا جو جناب نصرت علی صاحب نائب امیر جماعت اسلامی ہند کی صدارت میں ہوا اس میں 9 مقالات پیش کئے گئےاس سمینار میں جامعہ کے معاون مہتمم مولانا انیس احمد مدنی نے سمینار کی مختصر رپورٹ اور قرار دادیں پیش کیں پھر ڈاکٹر عبیداللہ فہد صاب اور رضی الاسلام ندوی صاحب نے تاثرات پیش کئے مولانا احمد سراج عمری صاب نے بڑے مؤثر انداز میں "اسلام کے عائلی قوانین کی برکتیں" کے موضوع پر خصوصی خطاب فرمایا انھوں نے بتایا کہ عائلی قوانین کی بنیاد 'سکون'پر مبنی ہے اسلام نے جو احکام دیئے ہیں ان میں بڑی حکمتیں پائی جاتی ہیں چوں کہ دوسروں کو ان کا علم نہیں ہے اور مسلم معاشرہ ان پر عمل نہیں کررہا ہے اس لئے وہ اعتراض کرتے ہیں انھوں نے توجہ دلائی کہ مسلمان اگر اسلام کی عائلی تعلیمات پر صحیح طریقے سے عمل کریں تو تمام اعتراضات خود بہ خود دور ہوجائیں گے اخیر میں مولانا جلال الدین صاحب عمری نے اختتامی خطاب فرمایا انھوں نے جامعہ میں کامیاب سمینار کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا فرمایا :جو کوششیں ہوئی ہیں وہ قابلِ قدر ہیں، انھیں جاری رہنا چاہیے نیز یہ بھی فرمایا کہ یہ موضوع نیا نہیں ہے ملک کی آزادی کے بعد سے اسلام کے عائلی قوانین پر اعتراضات کیے جاتے رہے ہیں اور علماء کی طرف سے ان کے جوابات بھی دییے جاتے رہے ہیں اس میدان میں تحریک اسلامی کے علماء اور دانشوروں نے قیمتی لٹریچر تیار کیا ہے اسی طرح آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے مولانا نے طلبہ اور نوجوانوں کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ ان موضوعات پر جتنا کام ہوچکا ہے اس سے واقفیت حاصل کریں اور اسی کو دوسرے الفاظ میں دہرانے کے بجائے اس سے آگے کا کام کریں انھوں نے فرمایا کہ سمینار میں پیش کیے جانے والے مقالات میں عورتوں کے حقوق بیان کرنے پر زیادہ زور دیا گیا ہے، لیکن ان کی ذمے داریوں کا پہلو دب گیا ہے اس کو بھی نمایاں کرنے کی ضرورت ہے اقامتِ دین، اشاعتِ اسلام اور غلبہ دین کے میدان میں مردوں کی طرح عورتوں سے بھی سرگرم ہونے کا مطالبہ ہے الحمد للہ تحریک اسلامی نے اس پہلو پر توجہ دی ہے سمینارکا اختتام مولانا مقبول احمد فلاحی نائب ناظم جامعہ کے اظہارِ تشکر پر ہوا.