اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Tuesday, 29 November 2016
شہرت یافتہ شاعر اسعد بستوی صاحب کی آبائی وطن رونا کلاں بستی میں آمد!
شعیب اختر بستوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بستی(آئی این اے نیوز 29/نومبر 2016) اسعد بستوی مقیم ممبئی آج انشاءاللہ 29 نومبر 2016 کو اپنے آبائی وطن رونا کلاں ضلع بستی تشریف لا رہے ہیں. اپنے سہ روزہ قیام میں اسعد صاحب بستی اور سنت کبیر نگر کے کئی علمی ادبی سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے اور قوم و ملت پر ہو رہی نا انصافی پر تبادلہ خیال بھی کریں گے.
واضح رہے کہ اسعد بستوی بہار، جھار کھنڈ، کرناٹک، حیدر آباد، اترپردیش، مدھیہ پردیش مہاراشٹر و دیگر ریاستوں میں منعقد ہونے والے عالمی و آل انڈیا مشاعروں و جلسوں میں اپنے ضلع کی زبردست نمائندگی کی ہے اور اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے اپنے گھر سہ روزہ قیام کے بعد پھر اسعد صاحب 4/ دسمبر 2016 کو کٹرہ مظفر پور صوبہ بہار میں ہونے والے مشاعرے کے لئے روانہ ہو جائیں گے اسعد بستوی کی گاؤں آنے سے بستی کے ادبی حلقوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے.