اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Monday, 28 November 2016
مبارکپور یونین بینک اہلکاروں کی بے حیائی کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ مینیجر آ پہنچے، بینک اہلکاروں میں مچی کھلبلی !
جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/نومبر 2016) مبارکپور یونین بینک میں کچھ بینک اہلکاروں و دلالوں کی ملی بھگت سے امیروں کے بلیک منی کو سفید کرنے کے لئے اور بھولی بھالی غریب بنکر و کسان سے پین کارڈ اور بینک کی کاغذی خانہ پوری کر دو ہزار کے لین دین پر پین کارڈ کا مطالبہ کر نئی مصیبت لا کھڑی کر دی ہے اور یہ بینک اہلکاروں کی دادا گیری اب یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ ایک صحافی سے بینک کے اہلکاروں نے قوانین کی معلومات لینے کے سلسلے میں کہا سنی ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ مبارکپور قصبہ میں سرخیوں میں آنے کے بعد بینک کے اعلیٰ اہلکاروں کے کانوں تک خبر جب ہوئی تو آناً فاناً ایک ٹیم تشکیل دے کر مبارکپور قصبہ میں آ پہنچے جس کی بات چیت سے بازار گرم ہے مذکورہ معاملہ بلیک منی کو سفید کرنے سے منسلک ہونے پر بینک اہلکار کسی بھی طرح کے بینک کے تئیں کوئی بھی خطرے اٹھانا مناسب نہیں سمجھ رہے ہیں.
غور طلب ہے کہ گورکھ دھندہ کی بات چیت سے یونین بینک کا ماحول گرم ہونے پر طرح طرح کی بات سننے پر "آئی این اے نیوز " و دیگر پورٹل اور اخباروں میں شائع ہونے پر ایک سوال پوچھنے پر صحافی سے بے حیائی کے ساتھ پیش آنے پر بینک کی خیر خبر لینے اعلیٰ مینیجر بینک کے اہلکاروں اور پالتو دلالوں میں کھلبلی مچ گئی اور اعلیٰ افسر اتوار کو چھٹی کا دن ہونے کے باوجود بھی ضلع کے کئی بینک افسر مبارکپور میں ڈیرہ ڈال رکھا اور صحافی سے صلح معاہدے کے لئے جگاڑ میں دلالوں کے کہنے پر ادھر ادھر دوڑتے رہے جس میں شہر کے ایک سماجی کارکن ببلو مشرا کے دخل پر افسر ساڑھے 9 بجے تک بینک کی ناقص کاموں کو معافی و ثبوت قائم کرنے کے لئے پہل ہوتی رہی جس پر الزام تراشی کا دور چلا لیکن صحافی کے ساتھ ہوئے بے حیائی کی بات آکر بینک کے اعلیٰ افسر کے درمیان کوئی ثبوت ٹھوس نہیں نکلا لیکن افسر کی طرف سے یہ صاف کر دیا گیا کہ جانچ کرانے کے بعد مجرم بینک اہلکاروں کو بخشا نہیں جائے گا چاہے شراب پی کر بینک میں ملازم یا کوئی دلال ہی کیوں نہ ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا.
اس سلسلے میں تحقیقات کرنے آئے مبارکپور میں آر او راجیش یادو کا کہنا ہیکہ تحقیق ہم خود کر رہیں ہے جو بھی بینک اہلکار شراب کے نشے میں کام کیا اور بے حیائی کیا اس کے خلاف کارروائی طے ہے.
واضح ہو کہ یونین بینک مبارکپور تمام بینکوں سے خراب سروس دے رہا ہے صرف بڑے لوگوں کے ساتھ ہی رحمت ہے اور تو اور عام لوگوں سے تعلق انتہائی خراب ہے چھوٹے لوگوں سے پین کارڈ مطالبہ کر ان کی پریشانی بڑھا دی ہے جس سے یونین بینک کے تئیں لوگوں کا غصہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے کسی بھی وقت مشتعل ہو سکتا ہے جس کے قصوروار بینک کے ذمہ دار ہوں گے لوگوں نے ضلع مجسٹریٹ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.