اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Monday, 28 November 2016
نوٹ کی چوٹ !!!
ازقلم: حبیب اللہ قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
آج تقریباً بیس دنوں سے وطن عزیز کے عام باشندوں کی زندگی نوٹ بندی کی چکی میں بری طرح سے پس رہی ہے اور ملک کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے اس فیصلے سے عام لوگ کافی خوشحال نظر آرہے ہیں حالانکہ ان کی بات میں کتنی سچائی ہے اس سے ہر خاص وعام واقف ہے
حکومت کے اچانک اس فیصلے کو لیکر جہاں ملک کے گوشے گوشے سے اس فیصلے کی حمایت کی جارہی ہے وہیں ملک کے دیگر بہت سارے علاقوں سے لوگ اس کی مخالفت پر بھی اتر آئے ہیں. حمایت دینے والوں کے پاس اس کی کوئی بھی واضح دلیل نہیں ہے کہ اس فیصلہ کے ذریعے مستقبل میں کالے دھن پر مکمل پابندی لگائی جاسکےگی یا نہیں.
مگر مخالف رائے رکھنے والوں کے پاس پختہ ثبوت ہیں.
کیونکہ نوٹ بندی کا اثر جو اب تک ہم لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے دلوں کو دہلادینے والا ہے لیکن جن کے پاس درد دل ہی نہ ہو بھلا ان کا دل کیسے دہلےگا؟
آئے دن ملک میں کہیں نہ کہیں کسی کے مرنے کی خبر موصول ہورہی ہے تو کسی کی شادی ٹوٹ جانے کی. حکومت کے اس احمقانہ فیصلے نے کتنے گھروں کو تباہ وبرباد کرڈالا کتنے ہی بچے یتیم ہوگئے بہت ساری عورتوں نے اپنے شوہروں کو کھودیا ان سب کا ذمہ دار کون ہے...؟
مگر نوٹ بندی کا فرمان جاری کرنے سے پہلے اس فیصلہ سے برآمد ہونے والے نتائج پر بھی سنجیدگی سے غوروفکر کیا گیا ہوتا تو حکومت کی اس قدر تذلیل اور عوام الناس کو اتنی تکلیف نہ ہوتی.