اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Sunday, 20 November 2016
مشہور تاجر اِکّا بیڑی کے مالک اشتیاق احمد کا انتقال!
عاطف اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/نومبر 2016) سرائے میر میں اِکّا بیڑی کے مالک کا آج شام کو علی گڑھ میں انتقال ہو گیا ہے
انا للہ وانا الیہ راجعون
وہ مشہور اِکّا بیڑی کے مالک اور کامیاب تاجر تھے تجارت کے ساتھ ساتھ وہ پوری زندگی ادبی، سماجی و تعلیمی سر گرمیوں سے جڑے رہے، وہ مشہور سائنسداں ڈاکٹر اسرار احمد اعظمی اور معروف شاعر انور اعظمی مرحوم کے بھائی تھے. مدرسۃ الاصلاح سرائے میر کی مجلس انتظامیہ کے سرگرم رکن اور تعمیراتی شعبے کے ذمہ دار تھے، مدرسة الاصلاح کے ممبرہونے کی وجہ سے آپ مدرسہ کے کام کاج میں کافی دلچسپی لیتے تھے تدفین کل 21 نومبر بروز پیر شام چار بجے آبائی وطن مہوارہ اعظم گڈھ میں ہوگی. اللہ رب العزت انھیں غریق رحمت کرے اور جنت میں اعلیٰ مقام دے. آمین