اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Saturday, 12 November 2016
محمد اعظم پردھان نے دیا بھاواپور کو ایک اور تحفہ!
ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج /اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 12/ نومبر 2016) بلریاگنج تھانہ علاقہ کے موضع بھاواپور کے پردھان جناب محمد اعظم ہمیشہ گرام پنچایت بھاواپور کی عوام کی خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں اور گاؤں کی ترقی اور گاؤں کو بلریاگنج بلاک کا ایک انوکھا گاؤں بنانے کی طلب میں رہتے ہیں اس مثال بھاواپور ہرجن بستی میں نالہ. یادو بستی میں روڈ. مسلم بستی میں آرسی سی گلی. پنچایت بھون. قبرستان کی صفائی. انڈیا مارکا ہنڈ پمپ. بیراہاں بستی میں بجلی کا پول وغیرہ وغیرہ
لیکن اس بار پردھان جی نے بھاوپور کی عوام کو ایک ایسا تحفہ دیا جسے بھاواپور کی عوام نہیں بھول سکتی وہ ہے بھاواپور سے لیکر بیراہاں تالاب تک کا نالہ.
غور طلب ہے ہے کہ جناب قمرالدین خان و عطاء اللہ خان مرحوم کے گھر پیچھے برسات و برسات علاوہ بھی سالوں سال پانی جمع رہتا تھا جناب پردھان جی نے وہاں کی گندگیوں کو دیکھتے ہوئے نالہ بنواکر ہورہی دشواریوں سے نجات دلایا اس کے لئے گاؤں کے درجنوں لوگوں نے جناب پردھان جی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گرام پنچایت بھاواپور میں اب تک جتنا کام ہو چکا اتنا گزشتہ کسی پردھان کے زمانے میں نہیں ہوا ہم اس کے لئے جناب پردھان جی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی صحت کے دعا گو ہیں.
آئی این اے نیوز کے نمائندے سے جناب پردھان جی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بھاواپور کی عوام نے ہمیں حوصلہ دیا اور ہم پر بھروسہ کر کے انہوں نے ہمیں یہاں تک لایا ہم بھاواپور کی عوام کے اس بھروسے کو ٹوٹنے نہیں دیں گے شکریہ ادا کرنے والوں میں محمد آصف. قمرالدین. امان اللہ. علی قدر. ابوالویس. عبد الباری. علی بیگ. محمد غفران. محمد حازم عرف مراد. مولوی محمد اسعد. محمد اعظم. عبد الواحد. محمد کازم.محمد شمشاد. اور حافظ قمرالدین وغیرہ موجود رہے.