اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Saturday, 12 November 2016
جامعہ امام محمد انور شاہ الکشمیری دیوبند میں جلسہ استقبالیہ کا اختتام!
محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 12/ نومبر 2016) خانوادہ قاسمی کے چشم و چراغ نبیرہ خطیب الاسلام مولانا شکیب قاسمی کو اسلامک انٹرنیشنل ملیشیاء یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر یٹ کی ڈگری سپرد کئے جانے پر جامعہ امام محمد انور شاہ میں منعقد ہوا استقبالیہ پروگرام اس موقع پر ادارہ کے مہتمم اور دارالعلوم وقف ديوبند کے شیخ الحدیث حضرت مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی نے ڈاکٹر محمد شکیب قاسمی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت نئ نسل تو اپنے اکابر کے حالات زندگی سے نا واقف ہیں حالانکہ کہ وہ ہمارے محسن تھے انہوں نے یہ کہا کہ یہ عظیم اجلاس نوجوان فاضل کے تازہ علمی کارنامہ کی ستائش کے لیے منعقد ہوا ہے ماہنامہ ترجمان دیوبند کے مدیر اعلی مولانا ندیم الواجدی نے کہا کہ مولانا شکیب قاسمی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنا واقعی بڑی بات ہے دارالعلوم دیوبند کے استاذ مفتی عبداللہ معروفی نے کہا کہ مبارک باد کے مستحق ہیں مولانا محمد شکیب قاسمی کہ انہوں نے اس اہم اور مشکل موضوع پر ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی ممتاز قلم کار مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے کہا کہ امام العصر علامہ انور شاہ کشمیری کی محدثانہ شان عرب و عجم میں مسلّم ہے ان کی کتاب فیض الباری شرح بخاری ان کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے عزیزم مولانا شکیب قاسمی نے فیض الباری کی روشنی میں علم حدیث میں علامہ کشمیری کی حاکمانہ گرفت پر شاندار مقالہ لکھ کر علمی دنیا کو قیمتی تحفہ پیش کیا علمی دنیا کے ساتھ ساتھ خانوادہ انوری پر بھی بڑا احسان ہے جس کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں اس پروگرام کی صدارت مولانا محمد سفیان قاسمی نےجبکہ نظامت کے فرائض مولانا فضیل احمد ناصری نے انجام دی پروگرام کا اختتام مولانا نجم الحسن تھانوی کی دعا پر ہوا.