اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دیوبند کی عوام نے کیا معاویہ علی کا انتخاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 5 November 2016

دیوبند کی عوام نے کیا معاویہ علی کا انتخاب!

محمد عاصم اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــــــ دیوبند(آئی این اے نیوز 5/نومبر 2016) دیوبند کے معروف و ہردلعزیز سیاسی قائد جناب معاویہ علی (ایم ایل اے دیوبند) کی اہلیہ ظہیر فاطمہ نے نگرپالکا چئیرمینی انتخاب میں نمایاں ووٹوں سے کامیابی حاصل کی اس فتحیابی کے لئے ایم ایل اے صاحب اور انکے تمام معاونین اور جملہ اہالیان دیوبند کے قابل مبارکباد ہیں۔ انتہائی اہم بات یہ ہے کہ انتخابی نتائج سے یہ بات واضح ہوکر سامنے آگئی ہے کہ ڈھول باجے،ریلیاں اور جلوس کامیابی نہیں دلاتے۔ ضیاء الدین اور معاویہ علی دونوں کی سابقہ چئیرمینی اور ان دونوں کا کام عوام کی نظروں سے دور نہیں ہے، یقیناً دیوبند کے عوام معاویہ علی کے ترقیاتی کاموں سے خوش ہیں جس کی پختہ دلیل انکی اہلیہ کی کامیابی ہے۔ اس انتخاب میں یہ بھی واضح ہو گیا کہ دیوبند کے عوام تبدیلی نہیں چاہتے صرف کام چاہتے ہیں، ایسا کام جو دیوبند کو بلندیوں سے ہمکنار کرے اور دیوبند کی تاریخ عظمت میں چار چاند لگائے۔ غور طلب ہو کہ جس وقت معاویہ علی کی جیت کا نعرہ لگنا شروع ہوا تو سب سے پہلے جناب معاویہ علی نے دیوبند مسجد قدیم میں جا کر نماز شکر ادا کی اور انشاء اللہ جناب معاویہ علی عوام کے اس بھروسے پر کھرے اتریں گے نیز دیوبند کی ترقی کو ہی اپنا ہدف بنائیں گے تاکہ دیوبند کی قسمت کا ستارہ ہمیشہ چمکتا دمکتا رہے