اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ گوپال پور علاقہ کے سپا نیتا عبد الواحد نے کی وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے ملاقات !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 5 November 2016

اعظم گڑھ گوپال پور علاقہ کے سپا نیتا عبد الواحد نے کی وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے ملاقات !

ثاقب اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــ بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/نومبر 2016) گوپال پور علاقہ سے سپا نیتا جناب عبد الواحد صاحب نے اپنے حامیوں کے ساتھ کل اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب اکھلیش یادو جی سے ان کے سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی اس دوران وزیر اعلیٰ نے ان کو سماجوادی پارٹی کو اور مضبوط بنانے کی اپیل کی جناب عبد الواحد نے اپنے حامیوں کے ساتھ اتر پردیش میں ہو رہے مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اعظم گڑھ کے مسلمانوں نے سماجوادی پارٹی کو 2012 الیکشن وہ حیثیت بخشی ہے جس کے بعد سے اعظم گڑھ کو ملائم سنگھ یادو جی کا گڑھ کہا جانے لگا لیک افسوس کہ آج اعظم گڑھ کے مسلمانوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اس کے باوجود بھی اعظم گڑھ کے مسلمان جناب اکھلیش یادع جی کے ساتھ ان رتھ یاترا پر ہزاروں کی تعداد میں شریک ہو کر آنے والے 2017 الیکشن میں جناب اکھلیش یادو جی کو پھر کمان دینے کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں یاد ریے اس ملاقات میں جناب ابو عاصم اعظمی و طفل الرحمٰن اعظمی سمیت سماجودی پارٹی کے اور بھی کارکنان نے شرکت کی.