اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Tuesday, 22 November 2016
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر ارشاد عالم نے اپنے حامیوں سمیت نجیب کی گمشدگی کو لیکر کیا احتجاج!
عبید اعظمی
ــــــــــــــــــــــــ
خلیل آباد/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 22/نومبر 2016) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر جناب ارشاد عالم نے آج اپنے حامیوں کے ساتھ خلیل آباد چوک سے ایس ڈی ایم دفتر تک پیدل احتجاج کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کو میمورنڈم سونپا.
غور طلب ہے کہ جے این یو کے طالب علم نجیب احمد کو غائب ہوئے آج 38 دن ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک اس طالب علم کا کوئی سراغ نہیں لگا اور نہ ہی پولس اور حکومت کو اس کی فکر ہے ایم آئی ایم کے کارکنا جناب حاجی تفسیر خان نے آئی این اے نیوز نمائندہ سے گفتگو کے درمیان کہا کہ آج نجیب احمد کو غائب ہوئے 38 دن ہو چکے ہیں لیکن مودی سرکار ابھی تک اس کا پتہ نہیں لگا پائی یہ مودی سرکار کی ہی نہیں بلکہ ہندوستان کے لئے ذلت کی بات ہے یہاں صرف منتریوں اور وزیروں کے کام کے لئے پولس ہے اس احتجاج میں سنت کبیر نگر کے ہزاروں کے تعداد میں لوگوں نے خلیل آباد چوک سے ایس ڈی ایم دفتر تک پیدل مارچ نکالا.