اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Tuesday, 22 November 2016
نجیب کی ماں کو انصاف دلانے کے لئے شبلی کالج کے طلبہ نے کیفیات ایکسپریس کو بنایا انصاف ایکسپریس!
ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 22/نومبر 2016) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کے لئے جہاں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں وہیں اعظم گڑھ کے شبلی کالج کے طبہ بهى مسلسل نجیب کی رہائی کی مانگ کو لے کر آواز بلند کر رہے ہیں جے این یو کے طالب علم نجیب کو انصاف دلانے کے لئے شبلی نیشنل کالج کے طالب علم سابق جنرل سکریٹری نورالهدىٰ کی قیادت میں آج طلبہ دہلی روانہ ہوئے اس سلسلے میں شبلی کالج کے ریڈنگ روم میں دوشنبه کو طلبه کی میٹنگ ہوئی تهى.
سابق جنرل سکریٹری نورالهدىٰ نے کہا کہ جے این یو کے طالب علم نجیب کو غائب ہوئے تقریبا 38 دن ہو گئے لیکن نجیب کا کوئ پتہ نہیں ہے دہلی میں مختلف تنظیموں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اور دہلی پولیس و مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ نجیب کو زندہ یا مردہ ان کے خاندان کے حوالے کر دیا جائے لیکن مرکزی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے.
اس لئے شبلی کالج کے طلبہ نے فیصلہ کیا کہ ہم لوگ دہلی جا کر نجیب کی ماں کو انصاف دلائیں گے تو آج اسی کو لیکر سینکڑوں طلبہ نے کیفیات ایکسپریس سے دہلی روانہ ہوئے.