اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شبلی کالج اعظم گڑھ کے طلبہ نے ایک ہفتہ کی مہلت کے ساتھ جے این یو کوچ کرنے کی دی دھمکی !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 15 November 2016

شبلی کالج اعظم گڑھ کے طلبہ نے ایک ہفتہ کی مہلت کے ساتھ جے این یو کوچ کرنے کی دی دھمکی !

ثاقب اعظمی ـــــــــــــــــــــــــ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15 نومبر 2016)آج شبلی کالج کے احاطہ میں یوپی کے بدایو ضلع کے رہائشی جے این یو کا طالب علم نجیب احمد کی گمشدگی کو لیکرطلبہ نے احتجاج کیا اور بھوک ہڑتال بھی شروع کر دی ضلع ادھیکاری نے طلبہ کو یقین دلا کر بھوک ہڑتال ختم کرائی. غور طلب ہے کہ جے این یو طالب علم نجیب احمد کی گمشدگی کو ایک مہینہ پورا ہو گیا لیکن ابھی تک نہ ہی پولس کو اس کا کوئی سراغ ملا اور نہ ہی حکومت کو کوئی فکر ہے اس وجہ سے اعظم گڑھ کے شبلی کالج کے طلبہ نے چند دنو پہلے دستخطی مہم چلائی تھی اور 15 نومبر کو احتجاج کے ساتھ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس میں اج بڑی تعداد میں طلبہ کے ساتھ طالبات نے بھی حصہ لیا جو ثابت کرتا ہے کہ نجیب کی ماں اور بہن کے آنسو رائیگاں نہیں جا رہے ہیں علامہ شبلی نعمانی کی یہ سرزمیں ہمیشہ ہی ہر ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہے اور آج پھر گلستان شبلی کے ان پرندوں نے ظلم و ظالم کے خلاف سینہ سپر ہو کر آواز بلند کی اور طلبہ سیاسی اختلاف کو پس پشت ڈالتے ہوئے کالج کے سبھی طلبہ لیڈروں نے ایک صف میں کھڑے ہو کر ایک ساتھ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور نجیب کی واپسی کی مانگ کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا اس دوران راشٹریہ علماء کونسل کے نوجوان نیتا طلحہ رشادی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ لڑائی صرف ایک نجیب کی نہیں ہے بلکہ اس قانون اور سوچ کے خلاف ہے جس نے نجیب کو غائب کیا حیدرآباد میں روہت کو پھانسی پر لٹکنے پر مجبور کیا،کنہیا اور عمر خالد و دیگر کو ملک سے بغاوت کا الزام لگایا،الہ آباد میں رچاسنگھ کو بے عزت کیا اور اگر ہم خاموش رہے تو یہ کل ہمیں بھی اپنا شکار بنائیں گے طلبہ نے اخیر میں یہ دھمکی دی کہ اگر ایک ہفتے کے اندر نجیب کا پتا نہیں چلتا تو اعظم گڑھ سے ایک بڑی تعداد میں نوجوان جے این یو کے لئے کوچ کریں گے اور نجیب کے اہل خانہ کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونگے.