اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Tuesday, 15 November 2016
بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ محترمہ سمیرہ عزیز ہندوستان دورہ پر ناظم مشاعرہ محترم نظر بجنوری سے کی ادبی ملاقات!
شعیب اختر بستوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 15/نومبر 2016) بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ و مصنفہ فلم پروڈیوسر ڈاریکٹر اینکر میڈیا پرسنیلٹی محترمہ سمیرہ عزیز( جدہ سعودی عرب )سے ہندوستانی دورے پر ہندوستان کے مشہور و معروف ناظمِ مشاعرہ۔ 50 سے زیادہ کل ھند اور عالمی ۔ مشاعروں کے کنوینر ۔ اور ۔ کئی بڑے اعزاز یافتہ۔ شاعر محترم نظر بجنوری صاحب سے ایک ادبی ملاقات ہوئی اس خصوصی ملاقات میں بہت دیر تک ادبی حوالوں سے گفتگو ہوتی رہی اور محترمہ سمیرہ عزیز صاحبہ نے نظر بجنوری صاحب کو اپنی کتاب کاغذ کی زمین بطورِ تحفہ پیش۔ کی اس خصوصی ملاقات کے بعد نظر صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمیرہ صاحبہ جتنی عمدہ شخصیت کی مالک ہیں ۔ خاتون بھی اتنی ہی عمدہ ہیں۔ محترمہ کو کئی زبانوں پر عبور حاصل ہے خصوصاً اردو اس انداز سے بولتی اور لکھتی ہیں کہ سامنے والا اندازہ ہی نہیں کرسکتا کہ یہ ایک عرب کی خاتون ہیں محترم نظر بجنوری صاحب نے آئی این اے نیوز نمائندہ سے گفتگو کے درمیان کہا کہ آنے والے وقت میں جلد ہی ایک مشاعرہ محترمہ سمیرہ عزیز صاحبہ کے اعزاز میں عروس البلاد ممبئی میں بنام " ایک شام سمیرہ عزیز کے نام" سے منعقد کیا جائے گا انکی کئی کتابیں منظر عام پر آکر عوام سے مستند داد اور عزاز وصول کرچکی ہیں اور جلد ہی انکا ایک اور شعری مجموعہ جسکا نام بھی سمیرہ صاحبہ کی طرح بے پناہ حسین اور خوبصورت ہے موم کی گڑیا جس کے لئے عوام ابھی سے بیقرار ہے جلد ہی منظر عام پر آنے والی ہے جس کا اجراء سعودی عرب میں ہی نہیں ھندوستان میں بھی ہوگا اس سے اردو کو بہت فروغ ملے گا اور ملاقات میں روزنامہ انقلاب سمیت ممبئی کی مشہور و معروف سماجی شخصیت ادبی اور صحافیوں کی شمولیت رہی جیسے جمال چودھری اورجاوید شیخ وغیرہ