اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Thursday, 24 November 2016
بنکر لیڈر افتخار احمد منيب اور اہم سماجی کارکن عمار اديبی اپنے کارکن سمیت بنکروں و کسانوں کی پریشانی کو لیکر بھارت حکومت کے حکام سے کی ملاقات !
جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/نومبر 2016) مبارکپور بنکروں کا ایک وفد دو لاکھ بنکر آبادی والا ریشم نگری مبارکپور کے بنکروں و کسانوں کی پریشانیوں کو لے کر نوڈل افسر بھارت حکومت کے محکمہ ارون کمار سنگھل سے ملا جس میں بنکروں و کسانوں کی مفادات سے متعلق بہت سے تجویز کی مانگ رکھ کر بنکروں و کسانوں کے مفاد میں کام کرنے کے لئے مناسب ذریعہ فراہم کرے.
تواضح رہے کہ حکومت کی طرف سے 500 اور 1000 نوٹ بند کرنے کے بعد بنکر اور کسان اپنا ہتھکرگا و پاور لوم اور کسان اپنی کھیتی باری چھوڑ کر آٹھ بجے رات سے اگلے دن چار بجے تک بینکوں کے چکر لگا رہا ہے اور جب لائن میں نمبر آتا ہے تو بینک کے کیش ہی ختم ہو جاتے ہیں جس میں بنکر اور کسان بینکوں اور مودی حکومت کو لعن تعن کرتے ہوئے اپنے ہاتھ مسل کر گھر چلے جاتے ہیں اور رات کو بھوکے پیاسے سونے پر مجبور ہونا پڑتا ہے ایک طرف آنے والی روزی جارہی ہے تو دوسری طرف آمدنی کا ذریعہ ختم ہو رہا ہے ایک طرف اے ٹی ایم دھوکہ دے رہا ہے تو دوسری طرف بینک پین کارڈ اور شناختی کارڈ کی بنیاد پر بینکوں کے تمام شرائط و حوالہ دے کر بینکوں سے واپس جانے کو مجبور کر ہونا پڑ رہا ہے مبارکپور میں 12 اے ٹی ایم ہونے کے بعد بھی ایک بھی اے ٹی ایم آسانی سے کام نہیں کر رہا ہے یہ سارے نکات کو لے کر مبارکپور بنکر لیڈر افتخار احمد انصاری منيب، قصبہ کے اہم سماجی کارکن ایس پی لیڈر محمد عمار اديبی انصاری وغیرہ بنکروں نے اعظم گڑھ میں نوڈل افسر بھارت حکومت شعبہ صحت ارون کمار سنگھل سے کسانوں کی طرز پر بنکروں کو بھی 25 ہزار روپے اور کچے دھاگے اشیائے خوردنی پر شامل صحت خاندان محکمہ کی طرف سے کارڈ کے ذریعے علاج کرنے کی مناسب انتظام کا مطالبہ اٹھائے جس پر افسر نے بھروسہ دلایا کہ ان نکات پر غور کیا جائے گا اور بنکروں کی سہولت کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گا.
وفد میں مبارکپور بنکر لیڈر اور سابق ڈائریکٹر افتخارر احمد انصاری منيب، معروف سماجی کارکن ایس پی لیڈر محمد عمار اديبی انصاری، وسیم احمد انصاری اور احمد ضیاءانصاری وغیرہ شامل تھے.