اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تین پارٹیوں کے اتحاد کے ساتھ کرلا ویسٹ سے ممبئی یونیورسٹی کالینا تک کیا احتجاج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 24 November 2016

تین پارٹیوں کے اتحاد کے ساتھ کرلا ویسٹ سے ممبئی یونیورسٹی کالینا تک کیا احتجاج!

عبید اعظمی ــــــــــــــــــــــ کرلا/مہاراشٹرا(آئی این اے نیوز 24/نومبر 2016) آج صبح دس بجے کرلا ویسٹ مرکز مسجد کے پاس سے ممبئی یونیورسٹی کالینا تک تین پارٹیوں نے مل کر احتجاج کیا مودی سرکار اور دہلی پولس کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی. غور طلب ہے کہ جے این یو کا طالب علم نجیب احمد گزشتہ 39 دنوں سے لاپتہ ہے اور ابھی تک اس کا کوئی سرغ دہلی پولس و مودی سرکار نہیں لگا پائی اس کو لیکر جہاں ملک بھر میں احتجاج ہو رہے ہیں وہیں آج کرلا ویسٹ مرکز مسجد سے ممبئی یونیورسٹی کالینا تک مختلف پارٹیوں نے مل کر احتجاج و مظاہرہ کیا اس مظاہرہ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AiMiM) ، جے ہو فاؤنڈیشن(JHF) اور ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر و کارکنان سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومبئی کے مرد وخواتین مل کر جے این یو کے طالب علم نجیب احمد کی ماں کو انصاف کی مانگ کی.