اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Monday, 7 November 2016
مولانا محمد شکیب قاسمی صاحب کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملیشیاء کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری پر مبارکباد !
اتحاد نیوز اعظم گڑھ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 7/نومبر 2016) ڈاکٹر محمدشکیب قاسمی نے ان پاکیزہ وحسین روایات کو جس قدر امانت کے ساتھ سنبھالا ہے اللہ پاک ان کو جزاء خیر دے اتحاد نیوز اعظم گڑھ کے تمام ممبران کی جانب سے مولانا محمد شکیب قاسمی صاحب کو اس کارنامے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ڈاکٹر محمد شکیب قاسمی اپنے اسلاف کی پاکیزہ روایات کے امین اورعلماء دیوبند کی تصنیفات کے شیوع کے تئیں متفکر مجتہد نظر آتے ہیں وہ ہندوستان کے پہلے محکمۂ مجلہ ’’وحدۃ الامۃ‘‘ کے مدیر ہیں.
واضح رہے کہ ڈاکٹر مولانا محمد شکیب قاسمی بانی دارالعلوم دیوبند حجة الاسلام مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ اور حکیم الاسلام مولانا قاری محمد طیب رحمہ اللہ(سابق مہتمم دارالعلوم دیوبند) کے خانوادہ کےچشم و چراغ اور فکر دیوبند کے ترجمان مولانا محمد سالم صاحب قاسمی دامت برکاتہم کے پوتے ہیں جنہیں 5 نومبر 2016 کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کوالالمپور کی جانب سے ایک عظیم الشان منعقدہ تقریب میں پہانگ اسٹیٹ ملیشیاء کے بادشاہ کی موجودگی میں اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ملیشیاء کی ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر زلیخا قمرالدین کے ہاتھوں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا یقیناً یہ اہل علم اور خصوصاً اہل دیوبند کے لئے باعث مسرت ہے مابرکباد پیش کرنے والوں میں اتحاد نیوز اعظم گڑھ کے تمام ممبران سمیت حضرت مولانا فرقان بدر قاسمی مدنی (ناظم جامعہ شیخ الہند انجانشہید اعظم گڑھ)، سلمان کبیر نگری (مدیر مجلہ نئی روشنی) کے نام قابل ذکر ہیں.