اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Wednesday, 16 November 2016
نصیرپور میں UBI اے ٹی ایم بند ہونے کے بعد بھی لگی بھیڑ !
ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/نومبر 2016) بلریاگنج تھانہ علاقہ کے نصیرپور بازار میں واقع UBI اے ٹی ایم پر لوگوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے یہاں تک کہ اے ٹی ایم بند ہونے کے بعد بھی عوام گھر نہیں جا رہی ہے پیسے کے چکر میں لائن میں لگے ہیں تاکہ کب اے ٹی ایم کھلے اور پیسہ نکالیں.
غور طلب ہے کہ گزشتہ چند دنوں پہلے ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے 500 اور 1000 کی نوٹ پر پابندی عائد کر دی ہے اس کو لیکر عوام میں افراتفری مچی ہوئی ہے کہیں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں تو کہیں خودکشی کر رہے ہیں اب تک یوپی میں پی ایم کے اس فیصلے کی وجہ سے درجنوں سے زائد موت ہو چکی ہے