اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نوٹ بندی کو لیکر اعظم گڑھ میں بھی آج ہو گئی ایک موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 16 November 2016

نوٹ بندی کو لیکر اعظم گڑھ میں بھی آج ہو گئی ایک موت!

ثاقب اعظمی ـــــــــــــــــــــــــ مہراج گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/ نومبر 2016) مہراج گنج قصبہ میں واقع کاشی گومتی بینک کی شاخ پر آج پرانے نوٹ جمع کرنے کے لئے گاہکوں کی لائن میں کھڑے ریٹائر استاد کی موت ہو گئی واقعہ کے بعد سے مرکزی حکومت کے خلاف لوگوں میں غم و غصہ دیکھا گیا اطلاع کے مطابق مہراج گنج قصبہ رہائشی اشتیاق احمد (70) مقامی پرائمری اسکول کے استاد کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے ان دنوں مبارکپور تھانہ علاقے کے املو گاؤں میں بیاہی ان کی بیٹی رئیس النساء اپنے مایکے آئی ہوئی ہے. آج کی صبح وہ مقامی کاشی گومتی بینک میں اپنی بیٹی رئیس النساء کے اکاؤنٹ میں 29 ہزار 500 نقد جمع کرنے گئے تھے بینک میں روپیہ جمع کرنے والوں کی لائن میں کھڑے سابق استاد صبح قریب 11.30 بجے اچانک گرے آناً فاناً لوگ انہیں ڈاکٹر کے پاس لے گئے جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا اطلاع ہونے پر موقع پر پہنچے لواحقین لاش لے کر گھر لوٹ گئے اس واقعہ سے علاقے کے لوگ مرکزی حکومت کے خلاف غم و غصہ میں ہیں.