اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Monday, 5 December 2016
6/ دسمبر زخموں سے بہتا خون !
ازقلم: مفتی محمد مدثر قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آزاد ہند کی قدیم تاریخ میں یہ بات مذکور ہے کہ مسلمانان ہند کو بہت سے مصائب وآلام سے دو چار ہونا پڑاَ اور بہت سے غم اور تکالیف برداشت کرنی پڑی ہزاروں مسلم کش فسادات جب ہوتے جن میں ہزاروں مسلمان زخم خردہ ہوکے اور کافی جانیں تلف ہونے کے ساتھ کھربوں روپیوں کانقصان ہوا؛ عربوں کی جائداد ختم کر دی گئ؛ عدل وأنصاف کامطالبہ کیا قانون کے دروازے کو کھٹکھٹایا مزید خوشامد کی تو ظلم و بربریت کے اور دروازے کھول دے گے یہ سب کچھ ہوا اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں ظلم و جبر کی یہ کہانی دوہرائی جاتی رہی، لیکن دسمبر 1992 میں بے مسلمانوں پر یکبارگی طور پر جو ظلم و ستم ہوا اسے تاریخ انسانیت کبھی فراموش نہیں کرسکتی مسلمانوں کو جان و مال کے زیاں نقصان کے ساتھ سو سال اور پیچھے چھوڑ دیا، اور یہ بھی واضح کر دیا کہ عدل و انصاف پسند طاقتیں بے دم ہو چکیں ہیں اور فرقہ پرستی کا عفریت رقص کر رہا ہے نہ صرف یہ ہوا کہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے بلکہ ظالمانہ و جارحانہ انداز میں طاقت و قوت کے غرور کی بناء پر قدیم ترین مقدس مسجد، بابری مسجد کو شہید گیا بابری مسجد کی شہادت کے بعد ہی پورے ہندوستان میں شور برپا ہو گیا اور فسادات شروع ہوگئے جن میں کا فی بے گناہ مسلمان شہید ہوئے مرکز کی کانگریس حکومت اور اتر پردیش کی بی جے پی گورنمنٹ ناپاک سازش کر کے بابری مسجد کو نعوذبااللہ شہید کردیا اللہ تعالٰی ہم تمام مسلمانوں اس کا متبادل عطا فرمائے آمین ثم آمین