اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Monday, 5 December 2016
بابری مسجد زخموں سے چور !
ازقلم: محمود الحسن قاسمی ریسرچ اسکالر حجتہ الاسلام اکیڈمی دارالعلوم وقف ديوبند
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آزادئ ہند کی تاریخ میں ہندی مسلمانوں کو ہزاروں زخموں سےدوچارہوناپڑا، حزن وغم کی عمیق گہرائی میں جاگرے، ہزاروں بےقصور مسلمانوں کو ظالموں نے موت کے گھاٹ اتار دے، مسلم دشمنی کی حدوانتہاءنہ رہی؛ کڑورں مسلمانوں کو دربدر کردیا گیا اربوں کھربوں کی جائداد تباہ کر دی گئی، انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تو ظلم و بربریت کا باب اور وسیع تر کردیا گیا، اور یہ تمام تر ظلم و ستم کی روداد خوب دلچسپی لیکر ہندوستانی حکمران سنتے اور دیکھتےرہے، اور دل ونظر کے لیے متاعِ تفریح گردانا، مگر 6دسمبر سن1992میں ہندو ستانی مسلمانوں پر، اجتماعی، انتطامی، اتحادی، طور پر جو ظلم و استبداد کا بازار گرم کیا گیا، وہ تاریخ ہند پر عظیم دھبہ اور گنگا جمنی تہذیب کا سیاہ باب ہے؛ اس نے ہندوستانی مسلمانوں کو جان و مال کے زیاں کے ساتھ ایک صدی پیچھے پھیک دیا، اور یہ بات واضح ہو گئی کہ منصف مزاج قوتیں پس پا ہو چکی ہیں؛ مسلم دشمنی کا عفریت رقص براہ ہے، نہ صرف یہ کہ مسلمانوں پر ظلم و تشددکا ہولناک منظر قائم رہا، حد تو یہ ہو گئ کہ ظالم قوتیں اپنی قوت کے زور پر مسلمانوں کی قدیم ترین مسجد بابری کو شہید کر دیا، صدیوں قدیم یہ خانہء خدا ہندو دہشتگردی وتنگ نظری اور فرقہ پرستی کا واضح ثبوت فراہم کر دیا، بابری ک شہادت کے بعد پورے ہندوستان میں جگہ جگہ فسادات جنم لینے لگا، جس کی وجہ سے کثیر تعداد میں مسلمان شہید ہوئے، مرکزی حکومت کانگریس اور بھاجپا گورمنٹ نے سازشی طور پر بابری کو شہید کردیا( ومن أظلم ممن منع مساجد اللہ أن یذکر فیھا اسمه وسعی فی خرابھا) قرآنی فیصلے کے مطابق دنیائے أظلم ترین لوگ ہیں اللہ ان کو ھدایت دے.