اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Thursday, 1 December 2016
گھنے کوہرے میں بس اور ڈی سی ایم کی ٹکر، بس ڈرائیور زخمی!
ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/دسمبر 2016) جين پور کوتوالی علاقے کے بگہی ڈاڑ گاؤں کے قریب بدھ کی صبح تقریبا نو بجے گھنے کوہرے کی وجہ سے گورکھپور سے سواری بھر کر ضلع ہیڈکوارٹر آ رہی امبیڈکر ڈپو کی بس مخالف سمت سے جا رہے ڈي سی ایم سے ٹکرا گئی اس حادثے میں بس ڈرائیور زخمی ہو گیا زخمی ڈرائیور درگا پرساد پانڈے (28) ولد جمنا پانڈے کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا بس ڈرائیور فیض آباد ضلع کے نیوری تھاناترگت پنڈت پور گاؤں کا رہائشی بتایا گیا ہے. اس حادثے میں بس میں سوار دیگر مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ابتدائی طبی امداد کے بعد مسافر اپنی منزل کو چلے گئے زخمی مسافروں کا نام و پتہ واضح نہیں ہو سکا.