اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سماج وادی پارٹی نارتھ ایسٹ ممبئی کے صدر جمال اے چودھری کی قیادت میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 1 December 2016

سماج وادی پارٹی نارتھ ایسٹ ممبئی کے صدر جمال اے چودھری کی قیادت میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد!

شعیب اختر بستوی ـــــــــــــــــــــــــــــــــ ممبئی( آئی این اے نیوز 1/دسمبر 2016) آج عروس البلاد ممبئی کی عظیم شخصیت عالیجناب جمال اے چودھری صاحب( صدر سماج وادی پارٹی نارتھ ایسٹ ممبئی و چیئرمین اجیار ایکتا فاونڈیشن )کے قیادت میں حسینہ چوک، درگا روڈ، سونا پور بھانڈوپ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس موقع کا فائدہ لگ بھگ 500 لوگوں نے اٹھایا سیکڑوں افراد کے آنکھوں کا مفت علاج کیا گیا موجودہ افراد نے جمال چودھری صاحب کو بے پناہ محبتوں سے نوازا اور ان کا شکریہ ادا کیا. جمال چودھری نے کہا کہ انسان کے بدن کا سب سے ضروری آنکھ ہے ہمیں اپنی آنکھوں کی دیکھ بھال خود کرنا چاہیے نیز یہ بھی کہا کہ آگے بھی انشاءاللہ اس طرح کی آپ لوگوں کی خدمت کی جائے گی اس موقع پر اجیار ایکتا فاؤنڈیشن و سماج وادی پارٹی کے عہدیداران اور ضلع نگراں مولانا عزیزاللہ کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے زیادہ سے زیادہ شریک ہوکر عوام کی دعائیں حاصل کی.