اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ضلع مجسٹریٹ کو 'یش بھارتی' ایوارڈ سے نوازا گیا، اعظم گڑھ کی عوام میں خوشی کی لہر !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 2 December 2016

ضلع مجسٹریٹ کو 'یش بھارتی' ایوارڈ سے نوازا گیا، اعظم گڑھ کی عوام میں خوشی کی لہر !

محمد عاصم اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/دسمبر 2016) یوپی ریاست کے وزیر اعلیٰ جناب اکھیش یادو لکھنؤ میں جب پردیش کے بہترین ایوارڈ اور یش بھارتی سے اعظم گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کو نوازا تو اعظم گڑھ کی عوام خوشی سے جھوم اٹھی. غور طلب ہے کی ضلع مجسٹریٹ اعظم گڑھ سہاس ایل وائی نے چین میں ایشیا پیرا بیڈمنٹن مقابلہ جیت کر اعظم گڑھ ہی نہیں بلکہ ملک اور ریاست کا نام روشن کیا ہے ان کی اس کامیابی پر وزیر اعلیٰ اکھلیش نے جہاں ان سے مل کر مبارک باد دی تھی وہیں واپس آنے پر اعظم گڑھ کے عوام نے اپنے سر آنکھوں پر بٹھا لیا تھا ابھی ان کا فتح جلوس ضلع کی سڑکوں پر ہی تھا کی معلومات آ گئی کی ریاستی حکومت نے انہیں اس کامیابی پر پردیش کا اعلیٰ ترین اعزاز "یش بھارتی" دینے کو بلایا ہے جمعرات کو لکھنؤ میٹرو کے پہلے ٹرائل رنز کے ٹھیک بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ نے ضلع کے ڈی ایم کو یش بھارتی اعزاز سے نوازا یہ منظر دیکھ اعظم گڑھ میں گزشتہ دو دنوں سے جاری خوشی کا ماحول اپنے عروج پر پہنچ گیا اس تاریخی موقع پر ضلع مجسٹریٹ کی بیوی اور ڈی ڈی سی مسز ریتو سہاس بھی موجود رہیں یش بھارتی ایوارڈ کے تحت وزیر اعلیٰ کی طرف سے 11 لاکھ کی رقم، اعزازیہ پتر سے ضلع مجسٹریٹ اعظم گڑھ کو فراہم کیا گیا.