اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Friday, 2 December 2016
اصلاح معاشرہ کھریواں موڑ کا عظیم الشان اجلاس عام اختتام پذیر!
محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/دسمبر 2016) جمعرات کو کهریواں موڑ پر مولانا شاهدالقاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیة علماء ضلع اعظم گڈھ کی سرپرستی میں "اصلاح معاشرہ" کےعنوان سےایک جلسہ منعقد کیا گیا جلسے کا آغاز قاری محمدحسین صاحب کی تلاوت سے ہوا اور نعتیہ کلام قاری محمود عالم صاحب بلیاوی نے پیش کیا علماءکرام میں مولانا عبدالرب صاحب ناظم مدرسہ دعوت الحق دوست پور نے خطاب فرماتےہوئے کہا کہ جهوٹ ایک بدترین گناه ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا تم مجهے چھ چیزوں کی ضمانت دیدو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں ان میں سےایک جهوٹ سے پرہیز ہے.
مولانامحبوب عالم صاحب مدرسہ بیت العلوم نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ جس کےاندر غیرت پیدا ہوجائے وه کسی سےخوف نہیں کھاتا مسلمانوں کواپنےاندر غیرت دینی پیدا کرنےکی ضرورت ہے.
مولانا محمدافضل قاسمی مدرسہ فیض العلوم نے بهی مسلمانوں کی موجوده حالت کواپناموضوع بنایا کہ مسلمانوں کا اپنے خالق سے رشتہ کمزور ہوگیا اسلئے مسلمان مصائب میں گرفتار ہوگئے.
جامعہ حسینہ جونپورسےتشریف لائے مولانا وسیم احمد شیروانی نے طلاق ثلاثہ اوریکساں سول کوڈ کےمسئلے پر مدلل گفتگو فرمائی کہ بیک وقت طلاق ثلاث کا استعمال ناجائز ہے یہ سماج کی کمی ہے اس میں بیداری لانےکی ضرورت ہے نہ کہ اسلام کوتبدیل کرنے کی، مسلمان اپنا سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگراسلام اورشریعت میں ذره برابر بهی تبدیلی ناقابل برداشت ہوگی.
واضح رہے کہ جلسے کی صدارت مولانا عبیداللہ قاسمی مدرسة الإصلاح نےفرمائی جبکہ نظامت کےفرائض مولانا محمدانور داؤدی نے انجام دیئے
کثیرتعداد میں عوام کےعلاوه علاقے کی نمائندہ شخصیتوں نے بھی شرکت کی اور مغرب تا عشاء بچوں کا بھی پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس کی نظامت مولوی ناصر قاسمی نے کی اس میں بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا.
پروگرام کو کامیاب بنانے میں مولوی محمد ناصر قاسمی، حافظ محمد مسعوداعظمی، محمد اشرف اعظمی، محمد طاہر اعظمی (سماجی کارکن)کے نام قابل ذکر ہیں اخیر میں جلسہ کے روح رواں مولوی محمد ناصر قاسمی نے آئے ہوئے تمام علمائے کرام مہمانانِ عظام کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا.