ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/دسمبر 2016) اتروليہ اعظم گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر کیشو پرساد موریا کے پروگرام کے لئے بنا اسٹیج اچانک ٹوٹ جانے سے تمام لیڈر گر پڑے اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع جنرل سکریٹری رام پال سنگھ کا پیر ٹوٹ گیا اور ان کو علاج کے لئے ہسپتال لے جایا گیا اسٹیج ٹوٹنے سے کافی دیر تک افرا تفری مچی رہی آناً فاناً اسی اسٹیج کو ٹھيک كر پروگرام کو آگے بڑھایا گیا حادثے میں کیشو موریا پرساد مکمل طور پر محفوظ رہے بعد میں انہوں نے پروگرام میں اپنا بھاشن دیا.