اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: موت اور زندگی سوائے اللہ کے کوئی نہیں دے سکتا: عباس انصاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 3 December 2016

موت اور زندگی سوائے اللہ کے کوئی نہیں دے سکتا: عباس انصاری

ثاقب اعظمی ــــــــــــــــــــــــ مئوناتھ بھنجن(آئی این اے نیوز 3/دسمبر 2016) ممبر اسمبلی كرشناند رائے کے خراج تحسین کے دن پر محمدآباد کے شہید پارک میں بی جے پی ممبر اسمبلی سشیل سنگھ کا بیان "چوراہے پر کھڑا کر کے گولی مار دینا چاہئے" اب سیاسی رنگ پکڑنے لگا ہے اس بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کے جانی دشمن مختار انصاری کے بیٹے سماج وادی پارٹی کے نوجوان لیڈر عباس انصاری نے آئی این اے نیوز کو بتایا کہ ممبر اسمبلی سشیل سنگھ نے میرے پاپا کو چوراہے پر کھڑا کر کے گولی مارنے کی بات شہید پارک محمد آباد میں کہی ہے تو اس پر میں صرف اتنا کہوں گا اور یہ میرا ایمان ہے زندگی اور موت کا فیصلہ سوائے اللہ کے کوئی نہیں کر سکتا ہے اور رہی بات عدالت سے موت کی سزا دلانے کی تو میرا ہندوستان کے آئین اور انصاف پر مکمل اعتماد اور کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہم اس کا احترام کریں گے ظالم اور فرقہ پرست لوگوں نے تقریبا 40 سال سے میرے پاپا کو مٹانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن لاکھوں، کروڑوں غریبوں اور كمزوروں کی دعائیں میرے پاپا کے ساتھ ہے اس لئے آج تک میرے پاپا کا کوئی بھی بال بانکا نہیں کر سکا.