اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: امارت شرعیہ کا دوسرا اعلان

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 3 December 2016

امارت شرعیہ کا دوسرا اعلان

امارت شرعیہ ہند نے مختلف شہادتوں کی بنیاد پر ۲۹/ کی رویت تسلیم کی. رویت ہلا کمیٹی امارت شرعیہ ہند نے اپنے سابقہ فیصلے پر نظرثانی کے لئے آج دہلی میں زیر صدارت حکیم الدین قاسمی ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کی جس میں چاند کی رویت کے سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں سے آ رہی اطلاعات و تصدیقات کی روشنی میں غور و خوض کیا گیا. گجرات کے متعدد مقامات، چھاپی، جام نگر، داکانیر، راج کوٹ، لونی شریف، وغیرہ میں ایک بڑی تعداد نے 29/صفر المظفر بروز بدھ ربیع الاول کا چاند دیکھا، جن خبر و شہادت پر گجرات کی بیشتر کمیٹیوں نے رویت کا اعلان کردیا جن کی وہاں کے متعدد معتبر حضرات سے تصدیق کی گئی، نیز حیدرآباد، گلبرکہ شریف، اجمیر شریف، جے پور، لکھنؤ کی کمیٹیوں نے بھی 29/ کی رویت کی اعلان کیا ہے. ان متعدد خبروں اور کمیٹوں کے فیصلوں کی مصدقہ اطلاعات کے بعد رویت ہلال کمیٹی شرعیہ ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ 29/ کی رویت شرعاً ثابت ہوگئی ہے، اس لئے آج 3/ دسمبر بروز ہفتہ کو ربیع الاول کو 3/ تاریخ ہے اور 12/ دسمبر کو 12/ربیع الاول ہوگی.