اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Sunday, 4 December 2016
جامعہ شیخ الہند قاسم آباد انجان شہید میں امتحان ششماہی شروع، طلبہ کی پوری تیاری ولگن سے امتحان میں شرکت!
ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــ
انجانشہید/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/دسمبر 2016)آج بتاریخ 4/دسمبر 2016 مطابق 4/ربیع الاول 1438 بروز اتوار جامعہ شیخ الہند قاسم آباد انجان شہید اعظم گڑھ میں شعبہ عربی وفارسی کے طلبہ کا "امتحان ششماہی" تحریری اور تقریری پورے نظم ونسق کے ساتھ شروع ہوگیا ہے، کتابوں کے اسباق ایک ہفتہ قبل بند ہوگئے تھے اس کے بعد طلبہ ہمہ تن یکسوئی سے کتابوں کے تکرار و مطالعہ میں مشغول ہو کر امتحان کی تیاری میں لگ گئے، اس درمیان اساتذہ برابر ان کی نگرانی اورترغیب وتحریص کے ذریعے ان کی ہمت افزائی کرتے رہے، طلبہ نے پوری محنت وجانفشانی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی متعلقہ کتابوں کے حفظ ومذاکرہ میں پوری قوت صرف کردی، واضح رہے کہ تحریری امتحانات صبح و شام دونوں اوقات میں اساتذہ کی زیر نگرانی "مدنی ہال" میں ہوتے ہیں ، امتحان کا یہ سلسلہ 8دسمبر بروز جمعرات تک چلے گا اس کے بعد 10دن کی تعطیل ہوگی، جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانا محمد عابد صاحب اعظمی آئی این اے نیوز نمائندہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ امتحان پورے اہتمام اور انضباط وقت سے بحسن وخوبی چل رہا ہے، طلبہ بھی پوری تیاری سے امتحان میں شریک ہورہے ہیں، شعبہ حفظ وناظرہ کے طلبہ کا امتحان 7/دسمبر بروز بدھ ہوگا، آخری امتحان کے بعدانشاءاللہ رزلٹ اور نتیجہ سے طلبہ کو مطلع کر دیا جائیگا، اس کے بعد طلبہ اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں گے، دس دن کی تعطیل کے بعد انشاءاللہ 20/دسمبر بروز منگل کو جامعہ کھل جائیگا، اور تعلیمی وتدریسی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی.