اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: زمین و پوکھری پر ناجائز قبضہ ہٹانے کو لے کر کیا احتجاج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 28 December 2016

زمین و پوکھری پر ناجائز قبضہ ہٹانے کو لے کر کیا احتجاج!

® ثاقب اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــــ سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/دسمبر 2016) عظمت گڑھ بلاک کے مسونا گاؤں کے لوگوں نے منگل کو سگڑی تحصیل پر پرتی زمین و پوكھری سے قبضہ ہٹانے کو لے کر ایس ڈی ایم دفتر پر مظاہرہ کیا لوگوں کا الزام ہے کہ گاؤں کے دبنگوں نے پرتی زمین اور کھلیان سمیت پوكھری پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا ہے یہی نہیں بلکہ آہستہ آہستہ زمین پر تعمیر کا کام بھی کرانا شروع کر دیا ہے اس سازش میں مقامی انتظامیہ کے لوگ بھی ملے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر غیر قانونی قبضہ اور تعمیراتی کام نہیں رکا تو مجبور ہو کر ہم اور احتجاج کر سکتے ہیں اس دوران لوگوں نے ایس ڈی ایم سگڑی روی رنجن کو میمورنڈم سونپا مظاہرہ کرنے والوں میں منی دیوی، سمیتا، منشی، پنیا، مہیشوری، سوموت، جانکی، مہیشوری، لالشا، آشا، درگاوتی، باجيا، منجو وغیرہ موجود تھیں.