اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Tuesday, 27 December 2016
مدرسہ ریاض العلوم گورینی جونپور کے استاد حدیث مولانا عبدالرشید صاحب مظاہری کا انتقال!
® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
گورینی/جونپور( آئی این اے نیوز 27دسمبر2016) مدرسہ ریاض العلوم گورینی کے استاد حدیث مولانا عبدالرشید صاحب مظاہری کا آج شام تقریباً 4:30 بجے انتقال ہوگیا (اناللہ وانا الیہ راجعون) مولانا چند ماہ سے بیمار چل رہے تھے اور علاج کے لئے پچھلے ہفتے ممبئی گئے تھے بالآخر آج شام تقریبا ً4:30 بجے اسماعلیہ ہاسپٹل میں آخری سانس لی. مولانا کا آبائی وطن ناؤن خرد سنت کبیر نگر تھا آئی این اے نیوز نمائندہ سے گفتگو کے دوران مولانا عبدالرحمٰن قاسمی چوکیہ گرینی نے بتایا کہ مولانا مظاہرالعلوم سہارنپور کے شیخ محمد یونس صاحب کے درسی ساتھیوں میں سےتھے مولانا کئی سالوں تک ریاض العلوم چوکیہ گورینی کے استاد رہے بعد میں یہاں سے مکہ المکرمہ کے سوالتیہ میں 35 سال تک استاد رہے پھر دوبارہ ریاض العلوم گورینی کے استاد ہوئے مولانا تقریباً ریاض العلوم میں بیس سال تک استاد حدیث کی خدمت انجام دیتے رہے کل 10:00 بجے صبح ممبئی کے مرین لائن میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی دعا کریں اللہ تعالیٰ مولانا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین