اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Friday, 16 December 2016
مودی جی! غریبوں پر ظلم کرنا بند کریں.
از قلم: شیخ محمد اسجد اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نوٹ بندی کی وجہ سے صرف غریبوں و مسکینوں کا خون چوسا جا رہا ہے اور غریبوں کو پورے دن بینک کے باہر لائن لگانے کے بعد بھی نوٹ حاصل نہیں ہوتی انہیں مایوس ہو کر واپس گھر آنا پڑتا ہے نوٹ بندی سے ملک کے مختلف مقامات میں لگ بھگ 100 لوگ اب تک مر چکے ہیں کیا ان کو کوئی معاوضہ ملا کیا ان کے پاس کالے دھن تھے
جناب مودی جی!
نوٹوں میں تبدلی لانا ہی تھا تو آپ کو نوٹ بند کرنے سے پہلے مارکیٹ میں نئی نوٹ لانا چاھئے تھا اچانک نوٹ نمبند کرنا غریبوں پر ظلم کرنا ہوا مجھے لگ رہا ہے اس لئے پہلے نئی نوٹ نہیں آئی مودی جی کا مقصد ہم جیسے غریبوں کا خون چوسنا ہے اور ہم جیسے غریبوں کو تنگ کرنا ہے کالا دھن اس طرح کہاں سے نکلے گا جن کے پاس کال دھن ہے انہیں تو کوئی افسوس ہی نہیں کالے دھن والے تو اب اور خوش ہو گئے ہیں ان کا بوجھ ہلکا ہو گیا ایک ہزار کی نوٹ کہیں بھی لے جانے میں پریشانی ہوتی تھی کالے دھن والوں کو اب 2000 کا نوٹ انہیں کہیں لے جانے میں کوئی پریشانی نہیں ہو گی کیونکہ جہاں 500 سو نوٹ لے جانے پڑتے تھے اب کالے دھن والوں کو 250 ہی نوٹ لے جانے پڑھیں گے اب تو کالے دھن والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور وہ بے فکر ہو گئے ہیں.