اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آہ شیخ ثانی...

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 31 December 2016

آہ شیخ ثانی...


 ازقلم: حافظ کلام الدین سیتامڑھی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
بڑی مدت سے جاگے ہوئے کو نیند آئی
ہمارےکانوں پر یہ خبر صاعقہ بن کر گری کہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ کے تلمیذ خاص،مادر علمی دارالعلوم دیوبند کے قدیم ترین استاذ بلکہ استاذالاساتذہ ،شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحق صاحب اعظمی دار فانی سے عالم جاودانی کی طرف کوچ کرگئے۔
                                🔷اناللہ وانا الیہ راجعون🔷
جو محبوب خدا کا ہے وہ محبوب خدا ہوگا حضرت والا کا بخاری شریف سے عشق دیدنی تھا متعدد اعذار اور امراض میں بھی آپ نے درس حدیث کودنیا کی ہر شئ پر ترجیح دی۔
عمر کے اخیر مراحل میں بھی وہیل چیر کے ذریعہ دورہ حدیث تشریف لاتے اور دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزارہا تشنگان علوم کو جام معرفت پلاتے۔
حضرت شیخ الحدیث اگرچہ اب ہمارے درمیان نہیں ہے ؛مگر"نضراللہ امرءا"کے مطابق حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ عشق اور"ولد صالح یدعولہ "کے مصداق لاکھوں تلامذہ آپ کی مغفرت اور عنداللہ قبولیت کے لئے کافی ہے۔
چراغ لاکھ ہیں ؛لیکن کسی کے اٹھتے ہی
برائے نام بھی محفل میں روشنی نہ رہی

اللهم اغفرله وارحمه واسكنه في الجنة