® ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
پرتاب گڑھ(آئی این اے نیوز 31/دسمبر 2016) انٹرنیشنل شاعر جناب عمرن پرتاب گڑھی نے نجیب کی ماں سے ملاقات کر ان کے غم میں شریک ہوئے عمران پرتاب گڑھی نے کہا کہ اس دکھ اور احساس کو بیان نہیں کیا جا سکتا، لفظ ختم ہو جاتے ہیں، آواز سہم جاتی ہے آنکھیں نم ہو جاتی ہیں،
کچھ بولتے نہیں بن پڑتا، نہ جانے وہ ماں اس درد کو کیسے شریک پا رہی ہے جس کا لائق جوان بیٹا دو ماہ سے زیادہ سے غائب ہے.
نیز عمران پرتاب گڑھی نے امت مسلمہ سے خصوصی دعاء کی درخواست کی اور کہا اس ماں کو دعاؤں کی سخت ضرورت ہے!
آپ مسلسل دعائیں کریں لیکن ضرورت یہ بھی ہے کے ہم اٹھ کھڑے ہوں بس اب اور نہیں، اپنے لئے اپنی نسلوں کے لئے امن پسند لوگ ایک ساتھ آئیں اور ایک ماں کی آواز کو بلند کریں!