اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Sunday, 25 December 2016
مودی سرکار اور ہندوستان کی خستہ حالی!
ازقلم:عزیزالرحمٰن حنفی امبیڈکر نگر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حکومت ہند کا رویہ اور ہندوستان کی خستہ حالی سے کون نا آشنا ہوگا آج ہندوستان کی جو حالت ہے ہم سب اس سے بخوبی واقف ہیں مودی سرکار کے اس بے وقوفانہ فیصلے نے پورے ہندوستان کو غموں کا سہرا پہنا کر رکھ دیا پچاس دن پورے ہونے والے ہیں کیا ہندوستان اپنی سابقہ حالت پر لوٹ رہا ہے یہی وعدہ کیا گیا تھا نہ کہ پچاس دن دو ہم ہندوستان کو عروج تک پہنچائیں گے کیا ہندوستان عروج پر پہونچ رہا ہے یا تنزلی کی راہ اختیار کر رہا ہے جس پر آپ کو شکنجہ کسنا تھا اسی پر آپ کا ہاتھ ہے اور آپ ہندوستان کی عوام کو اچھے دن دکھا رہے ہیں.
*جناب مودی جی!*
کیا وجے مالیہ کو بھگانے میں آپ کا ہاتھ نہیں تھا جس نے 60 کروڑ تقریبا آر بی آئی سے لون لے رکھا تھا اس کو بھگانے میں آپ کا ہاتھ نہیں اس بات سے آپ انکار نہیں کر سکتے کیونکہ ایئرپوٹ ایک ایسی جگہ ہے جہاں سے بڑے سے بڑے مجرم کو پکڑا جا سکتا ہے لیکن آپ نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا اس سے تو یہی ثابت ہوتا ہے آپ کی حکومت نے اس کو ملک سے بھگانے میں پورا سپورٹ دیا اور آپ غریب عوام کی آنکھ میں دھول جھونک رہے ہیں آپ کے اس بے وقوفانہ فیصلے نے کتنے گھروں کو اجاڑ کر رکھ دیا کتنوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا اور آپ کی نگاہ میں یہ فیصلہ بالکل اٹل تھا انصاف کا تقاضہ یہ تھا کہ آپ اس فیصلے کو راز رکھتے لیکن آپ نے اپنے ما تحتوں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا اس بات سے بھی آپ منھ نہیں موڑ سکتے کیونکہ 6/نومبر کو ایک بی جے پی نیتا نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل پر دوہزار کی نوٹ کی گڈی اپ لوڈ کر دی تھی جبکہ ہندوستان کی عوام کو اس کا رنگ بھی نہیں پتہ تھا کہ کیسا ہوگا اور آپ نے آٹھ نومبر 8:40 منٹ پر پریس میڈیا سے مخاطب ہوئے اور نوٹ بندی کا علان کر دیا اور یہ بھی کہا کہ یہ ایک راز تھا جو کسی کو نہیں پتہ تھا تو کیسے اس نے 2000 کی نوٹ ٹیوٹر پر ڈالی کیا آپ نے اسکی وجہ سے ہندوستان کی عوام کے ساتھ دغا بازی اور دھوکے بازی نہیں کی آپ نے نوٹ بند کرنے کی علت یہ نکالی کی ہندوستان کی اکثر بڑی کرنسی نقلی ہیں جو پاکستان سے آرہی ہیں میں آپ سے اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اصل بنیاد کو پکڑیں کیونکہ ہندوستان کی کرنسی کے کاغذات اور سیاہی اسی جگہ سے منگائی جاتی ہیں جہاں سے پاک کی کرنسی کے کاغذات اور سیاہی آتی ہے لامحالہ پاک اسی جگہ سے سیاہی لیکر نقلی کرنسی بنائیگا اور ہندوستان سپلائی کریگا آپ وہاں سے سیاہی لینا بند کردیں پھر دیکھتے ہیں کہ کیسے پاک نقلی کرنسی ہندوستان میں پہنچاتا ہے آپ دوسری جگہ سے کاغذات اور سیاہی لیں یہ آپ سے ہوتا نہیں اور ہندوستان کو اچھے دن کے خواب دکھا رہے ہیں آپ کے اس فیصلے سے تو غریب عوام پریشان ہے نیتاؤں اور منتریوں پر تو اس کا کوئی اثر پڑیگا ہی نہیں کیونکہ ان پر تو آپ کا ہاتھ ہے پوری عوام کو تو آپ نے بے وقوف بنا کر رکھ دیا ہندوستان کو جمہوری حکومت کہتے ہیں آپ شاہی حکومت سے بھی بدتر کر رکھا ہے ہندوستان کو آخری بات میں آپ کے اس فیصلے سے انکار نہیں کرتا لیکن اتنا ضرور کہونگا کہ آپ نے یہ فیصلہ جلد بازی میں لیا ہے اس کے پیچھے کیا مقصد ہے یہ تو آپ اور بھگوان ہی جانتے ہیں .