اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Sunday, 25 December 2016
مہامنتری محمد بلال اعظمی جیت کے بعد پہنچے گاؤں، پردھان سمیت گاؤں کے لوگوں نے کیا زوردار استقبال!
® سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
گمبھیرپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/دسمبر 2016) گمبھیرپور تھانہ علاقہ کے دیال پور کے رہنے والے محمد بلال اعظمی گزشتہ 18 دسمبر کو شبلی نیشنل پی جی کالج اعظم گڑھ میں مہامنتری کے عہدہ پر منتخب ہونے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ آج اپنے گاؤں پہنچے جہاں صبح سے ہی گاؤں کے پردھان متھلیش سمیت گاؤں کے درجنوں لوگ پھولوں کا ہار لیکر انتظار میں تھے جیسے ہی محمد بلال اعظمی (مہامنتری شبلی کالج) اپنے کارواں کے ساتھ گاؤں پہنچے لوگوں نے " شبلی کا لال محمد بلال" نعروں سے اور پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا، قمر کمال، آفتاب احمد، روش، معراج، اظہر، حسان وغیرہ محمد بلال اعظمی کے ساتھ وہاں گھنٹوں تک موجود رہے.
واضح رہے کہ محمد بلال اعظمی ولد انور احمد گمبھیر پور تھانہ کے تحت موضع دیال پور کے رہائشی ہیں.
استقبال کرنے والوں میں گاؤں کے پردھان متھلیش، تابش بھائی سمیت گاؤں کے بہت سے لوگ شامل رہے.