اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Wednesday, 7 December 2016
علماء کرام کی قدر کریں !
محمد زید گلاس والا
ڈائریکٹر زید لوز دین(اسلامک یوٹیوب چینل)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج کل لوگوں میں دین کو حاصل کرنے اور اسکو سیکھنے سمجھنے کی طلب نہیں رہی، لوگ علمائے کرام سے کم انٹرنیٹ اور گوگل شیخ سے دین زیادہ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہی انکی بربادی اور گمراہی کا سبب بنتا ہے آدمی کی طبیعت جب ناساز ہوتی ہے تو کیا وہ موچی کے پاس جاکر یا خود کتابیں دیکھ کر یا پڑھ کر دوائی لے لیتا ہے؟
نہیں ہرگز نہیں! بلکہ وہ کسی ماہر ڈاکٹر سے صلاح ومشورہ لیتا ہے اور پھر وہ دوا لیتا ہے.
تو کیا ہمارا دینِ اسلام اتنا سستا ہوگیا ہے کہ ہم اسے کسی بھی عام انسان سے سیکھنے کی اور خود مطالعہ کرکے بنا صحیح سمجھے عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں.
میں یہ نہیں کہتا کہ انٹرنیٹ میں صرف برائی اور گمراہ کن چیزیں ہیں بلکہ اس میں تو ہمیں بہت سارے علماء کرام کے بیانات اور انکے اسلامی مضامین اور بھی دین سے متعلق بہت سارا مواد حاصل ہوتا ہے.
مگر ہمیں خوب سنبھل کر چلنا ہوگا کیوں کہ آج کل بہت سے لوگ عربی لباس پہن کر علماء کی صورت اختیار کرکے اور قرآن وحدیث کا نام لیکر کھلے طور پر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں اور امت میں خواہ مخواہ کا اختلاف وانتشار پیدا کرتے ہیں.
اسلئے ہمیں چاہیئے کہ معتبر علمائے کرام سے تعلق رکھیں جنہوں نے باقاعدہ مدارس میں رہ کر تعلیم حاصل کی ہو اور اپنی زندگی قرآن وحدیث کے سیکھنے میں صرف کی ہو.
قرآن میں اللہ فرماتا ہے "اور اگر تمہیں نہیں معلوم تو اہل علم (علماء کرام) سے پوچھ لیا کرو" (سورة نحل، آیت 43)
اور خود سے دین سمجھنے کی کوشش نہ کریں بلکہ علمائے کرام کی رہبری میں قرآن وحدیث کو پڑھ کر دین سمجھیں، ان سے رابطہ میں رہ کر اور ان سے پوچھ پوچھ کر عمل کریں اور اپنے مذہبِ اسلام کو مکمل طور پر سیکھیں.
اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو صراطِ مستقیم پر چلنے اور علمائے کرام کی قدر کرنے والا بنائے اور صحیح عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے.
http://myinanews.blogspot.com